پاکستان
26 جنوری ، 2012

ڈرگ کنٹرول اتھارٹی بنانا صوبوں کا کام ہے، گورنر پنجاب لطیف کھوسہ

ڈرگ کنٹرول اتھارٹی بنانا صوبوں کا کام ہے، گورنر پنجاب لطیف کھوسہ

لاہور … گورنر پنجاب لطیف کھوسہ کا کہنا ہے کہ ڈرگ کنٹرول اتھارٹی بنانا 18 ویں ترمیم کے تحت صوبوں کا کام ہے، پنجاب حکومت نے چار سال سے بلدیاتی انتخابات موٴخر کر رکھے ہیں یہی وجہ ہے کہ انہوں نے بلدیاتی انتخابات موٴخر کئے جانے کے بل پر دستخط نہیں کئے۔ گورنر پنجاب لاہور کی وٹرنری سائنس یونیورسٹی میں انٹرنیشنل سیمینار کے دوران میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ ادویات کے ری ایکشن کا معاملہ سنگین ہے، وزیراعلیٰ کی صلاحیتوں پر شک نہیں لیکن ایک شخص کے لئے 18 محکمے سنبھالنا ممکن نہیں۔ وہ تمام فیصلے مغل شہزادوں کی طرح کرتے ہیں جس کی وجہ سے عوام نے تیسری فورس کو جنم دیا ہے۔ گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ ڈرگ کنٹرول اتھارٹی بنانا 18 ویں ترمیم کے تحت صوبوں کا کام ہے۔

مزید خبریں :