12 مئی ، 2012
لاہور … چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس شیخ عظمت سعید کی سربراہی میں ایڈمنسٹریشن کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں ایک سول جج کو برطرف اور 2 کو حتمی شوکاز نوٹس دیئے گئے ہیں۔ رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ کے مطابق جسٹس شیخ عظمت سعید کی سربراہی میں ایڈمنسٹریشن کمیٹی کے اجلاس میں مختلف الزامات کے تحت سول جج عنایت گوندل کو برطرف کر دیا گیا، کمیٹی نے 2 سول ججوں کو حتمی شوکاز نوٹس اور 2سیشن ججوں کے خلاف انضباطی کارروائی شروع کر دی ہے ۔