پاکستان
12 مئی ، 2012

بارہ مئی ملک کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، صدر کراچی بار ایسوسی ایشن

بارہ مئی ملک کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، صدر کراچی بار ایسوسی ایشن

کراچی … سانحہ 12 مئی کیخلاف کراچی کے وکلاء نے عدالتوں کا بائیکاٹ کیا، بار ایسو سی ایشنز کے جنرل باڈی اجلاس ہوئے، وکلاء نے ریلی نکالی اور کچھ دیر تک ایم اے جناح روڈ پر دھرنا دیا۔ سٹی کورٹ کی ضلعی عدالتوں، ملیر کورٹ اور سندھ ہائیکورٹ میں کراچی بار، ملیر بار اور سندھ ہائیکورٹ بار کے تحت وکلاء نے بائیکاٹ کیا جس کے باعث عدالتی امور ٹھپ ہوکر رہ گئے اور مقدمات کی سماعت نہیں ہوسکی۔ کراچی بار ایسوسی ایشن کے جنرل باڈی اجلاس میں صدر کراچی بار محمود الحسن نے سانحہ 12 مئی کو ملک کی تاریخ کا سیاہ دن قرار دیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ 12 مئی کے ذمہ داروں کا تعین نہ ہونا لاقانونیت اور دہشت گردی کی اصل وجہ ہے۔ جنرل سیکریٹری کراچی بار خالد ممتاز نے مطالبہ کیا کہ سانحہ 12 مئی کی تحقیقات کرکے اصل ملزمان کو بے نقاب کیا جائے۔ وکلاء رہنماوٴں نے مطالبہ کیا کہ وزیر اعلیٰ سندھ کے پاس 12 مئی سے متعلق رپورٹ ریفرنس بناکر سپریم کورٹ کو بھیجا جائے۔ بعد میں سٹی کورٹ سے وکلاء نے پیدل مارچ کیا اور کچھ دیر تک ایم اے جناح روڈ پر دھرنا دیا۔

مزید خبریں :