12 مئی ، 2012
لاہور … آئی جی پنجاب حاجی حبیب الرحمن نے کہا ہے کہ ایس ایچ اوز لوگوں کو انصاف دیں اور عوام کے ساتھ خلیج کو کم کرنے کی کوشش کریں۔ مصری شاہ میں منعقدہ کھلی کچہری میں شہریوں سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی پنجاب حاجی حبیب الرحمن نے کہا کہ کرپشن کے معاملے پر کسی کو برداشت نہیں کریں گے، خدمت یہ ہے کہ پولیس لوگوں کو ان کا حق دلوا ئے۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ تھانے کا کلچر تبدیل ہو رہا ہے کیونکہ ہمارا ٹارگٹ انصاف مہیا کرنا ہوگیا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے شہریوں کی شکایات سنیں اور موقع پر احکامات جاری کئے، جس کے بعد وہاں بد نظمی پیدا ہو گئی اور سائلین اسٹیج کے سامنے اکٹھے ہو گئے۔