12 مئی ، 2012
اسلام آباد … اگلے 24گھنٹوں میں بالائی پنجاب، خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں آندھی کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے جبکہ سوموار سے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ بارش پارا چنار میں 24 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، جوہر آباد میں 10 ملی میٹر، کالام اور استور 9، دروش میں 8 جبکہ راولاکوٹ میں 7 ملی میٹر بارش ریکارڈکی گئی ۔ دوسری طرف تربت، دادو، نوابشاہ 44 ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ گرم ترین مقامات رہے۔ اسلام آباد، کراچی اور لاہور میں درجہ حرارت 35 ڈگری، پشاور میں 32، مظفر آباد 31، کوئٹہ میں 28، گلگت میں 24 اور مری میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 21 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔