پاکستان
22 جون ، 2015

گرمی کی شدت سےہلاکتوں پر وزیراعلیٰ سندھ کا اظہار افسوس

کراچی........گرمی کی شدت سے ہلاکتوں پر وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کرنے اور پانی کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے ۔ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق سید قائم علی شاہ نے کراچی، ٹھٹھہ اور تھرپارکر میں گرمی کی شدت سے ہلاکتوں پر افسوس اظہار کیا ہے ۔ وزیراعلیٰ نے متاثرہ افراد کو فوری طبی امداد کے لئے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعلی سندھ نے واٹر بورڈ کو کراچی میں پانی کی فراہمی یقینی بنانے اور کے الیکٹرک کو لوڈشیڈنگ کے دورانیہ میں کمی کرنے کی بھی ہدایت کردی ۔

مزید خبریں :