22 جون ، 2015
کراچی.......جیو نیٹ ورک کی ملک کی سب سے بڑی رمضان ٹرانسمیشن نے سب کے دلوں میں گھر کر لیا۔انعام گھر میں تحفوں کی بارش ہوتی رہی لگاتار،لوگوں نے انعام پائے بے شمار،دو گاڑیاں،15موٹر سائیکلیں،دبئی کے دو ریٹرن ٹکٹ،80 موبائل فونز،خوش نصیبوں نے آسان سوالوں کے جواب دیکر جیت لیے۔جیو نیٹ ورک کی مقبول ترین نشریات رمضان شریف کی دھوم تیسرے دن بھی جاری رہی۔ٹارگٹ کلنگ سے متاثرہ خاندان بنے عامر کے مہمان ،پروگرام کے دوران تین متاثرہ خاندانوں کا ماہانہ وظیفہ مقرر کیا گیا اور انھیں راشن بھی فراہم کیا گیا، اس کے علاوہ متاثرہ خاندان کی ایک لڑکی کو نوکری بھی دلوائی گئی۔ راہ نیکی میں محمد حارث کی مایوسی اس وقت اطمینان میں بدل گئی جب انھیں علاج کے لیے ڈیڑھ لاکھ روپے کی امداد ملی جبکہ محمد رفیع کومحمودہ سلطانہ فاونڈیشن کی روزگار اسکیم کی جانب سے روزگار کا ذریعہ ملا۔شرکا نے جیو کی رمضان ٹرانسمیشن کی پذیرائی دل کھول کر کی،کہا ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کے جیسا پروگرام کوئی نہیں کرسکتا ،جیو پھر سے بازی لے گیا۔علمائے کرام نے حاضرین اور ناظرین کے سوالوں کے جواب دیے اور جادو و ٹونے پر تفصیلی گفتگو کی۔ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کے دلچسپ انداز گفتگو نے انعام گھر میں سب کے دلوں میں گھر کرلیا۔گاڑیاں ،موٹرسائیکلیںاور قیمتی انعامات کی بارش ہوتی رہی اور یہ برسات ابھی جاری ہے۔