دنیا
22 جون ، 2015

پی پی97 میں چوہدری ناصر چیمہ کی کامیابی پر ق لیگ فرانس کی مبارکباد

 پی پی97  میں چوہدری ناصر چیمہ کی کامیابی پر ق لیگ فرانس کی مبارکباد

پیرس..... رضا چوہدری...... پاکستان مسلم لیگ (ق) فرانس کے کوآڈی نیٹر و صدر چوہدری شاہین اختر ، چوہدری محمد اعجاز پکھوال ، چوہدری ممتاز پکھوال محمد اقبال خونن اور چوہدری محمد اکرم وسن نے گوجرنوالہ میں صوبائی اسمبلی کے حلقہ PP 97 کی نشست پر پاکستان مسلم لیگ (ق) کے امیدوار چوہدری ناصر چیمہ کی کامیابی پر مبارک دی ہے اور کہا کہ الیکشن کمیشن ٹریبونل کے حکم پر ہونے والے انتخاب میں ق لیگ کی کامیابی سے ثابت ہوگیا کہ اگر ملک میں شفا اور غیرجابندار انتخابات ہوں تو عوام کی اکثریت پاکستان مسلم لیگ (ق) اور اس قیادت چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الہٰی اور چوہدری وجاہت حسین کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جوں جوں وقت گزرہا ہے ثابت ہورہا ہے سال 2013 کے انتخابات میں ق لیگ کا عوامی مینڈ چوری کیا گیا ہے اور خصوصی طور پر ق لیگ کی قیادت کے حلقوں میں بھاری دھاندلی اور جعلی ووٹ ڈالے گے، ان کے حامی اور پارٹی کارکن اس بات پر حیران تھے کہ اکثریت ہماری تھی اور شکست بھی ہم کو ہوئی، مگر وقت نے ثابت کردیا دھاندلی کی پیدوار حکمرانوں کی مقبولیت کا بھانڈا ان کے اقتدار میں ہی پھوٹ جائے گا۔

مزید خبریں :