Time 16 مارچ ، 2025
دنیا

سربیا: ریلوے اسٹیشن کی چھت گرنے کا معاملہ، لاکھوں افراد حکومت کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے

سربیا: ریلوے اسٹیشن کی چھت گرنے کا معاملہ، لاکھوں افراد حکومت کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے
گزشتہ برس نومبر میں زیر تعمیر ریلوے اسٹیشن کی چھت گرنے سے 15افراد ہلاک ہوگئے تھے جس کے بعد طلبا نے احتجاج کا آغاز کیا تھا/ فوٹو: غیر ملکی میڈیا 

بلغراد: سربیا میں لاکھوں افراد نے صدر الیگزینڈر ووچک اور ان کی حکومت کے خلاف مظاہرہ کیا جسے اب تک کا سب سے بڑا احتجاج قرار دیا جارہا ہے۔ 

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق سربیا میں لاکھوں افراد نے صدر الیگزینڈر ووچک اور ان کی حکومت کے خلاف مظاہرہ کیا اور احتجاجی ریلی نکالی۔ 

رپورٹ کے مطابق احتجاج کے باعث سربیا کے دارالحکومت بلغراد میں ہائی الرٹ رہا اور  تمام پبلک ٹرانسپورٹ بھی بند کر دی گئی۔

واضح رہے سربیا میں حکومت مخالف مظاہرے 4 ماہ پہلے شروع ہوئے تھے جب گزشتہ برس نومبر میں زیر تعمیر ریلوے اسٹیشن کی چھت گرنے سے 15افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

اس حوالے سے مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکومت کی بدعنوانی اور نااہلی کے سبب حادثہ ہوا جبکہ حکومت نے بے امنی پھیلانے والے مظاہرین کے خلاف سخت کارروائی کی وارننگ دی ہوئی ہے۔

مزید خبریں :