دنیا
22 جون ، 2015

کابل: پارلیمنٹ پر حملہ کرنیوالے 7طالبان ہلاک ،25افراد زخمی

کابل: پارلیمنٹ پر حملہ کرنیوالے 7طالبان ہلاک ،25افراد زخمی

کابل ......کابل میں پارلیمنٹ پر حملے میں ملوث تمام 7 طالبان ماردیےگئے، حملے میں خواتین اور بچوں سمیت 25افرادزخمی ہوئے۔طالبان نے آج افغانستان کی پارلیمنٹ پر حملہ کر دیا،دھماکوںاور فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئی۔ پارلی منٹ کی عمارت کے باہر خود کش بمبار نے خود کش بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا اور متعدد طالبان نے عمارت کے باہر پوزیشن سنبھال لیں،4 دھماکوں کی آوازوں کے بعد ہر طرف افراتفری پھیل گئی۔ا فغان پولیس کے مطابق پہلا دھماکاپارلیمنٹ کی عمارت کے باہر ہوا،بم گاڑی میں نصب کیا گیا تھا۔ سیکیورٹی اہلکاروں اور حملہ آوروں میں فائرنگ کے تبادلہ جاری رہا تاہم حکام نے انہیں عمارت میں داخل ہونے سے روک دیا ، واقع میں اب تک 25 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

مزید خبریں :