پاکستان
12 مئی ، 2012

سانحہ 12مئی میں ملوث افراد کو سزا دینا عدلیہ کا فرض ہے، میاں افتخار حسین

سانحہ 12مئی میں ملوث افراد کو سزا دینا عدلیہ کا فرض ہے، میاں افتخار حسین

پشاور … وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ سانحہ 12 مئی میں ملوث افراد کو کٹہرے میں لا کھڑا کرنا اور انہیں قرار واقعی سزا دینا عدلیہ کا فرض ہے۔ صوبائی وزیر اطلاعات میاں افتخار حسین نے سانحہ 12 مئی سے متعلق پشاور سے جاری بیان میں کہا ہے کہ 5 سال گزرنے کے باوجود شہداء کے لواحقین کو انصاف نہیں ملا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں عوام اور خصوصاً پختونوں کے قتل عام کی یاد اب بھی تازہ ہے، جنہوں نے 12 مئی 2007ء کو ملک میں جمہوری نظام اورعدلیہ کی آزادی کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، جس کی وجہ سے آج ہم ایک جمہوری ملک میں سانس لے رہے ہیں۔ میاں افتخار حسین نے شہداء کے لواحقین کو تاحال انصاف کی عدم فراہمی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدلیہ پر فرض ہے کہ وہ سانحہ 12مئی میں ملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لا کر انہیں قرار واقعی سزا دے۔

مزید خبریں :