پاکستان
13 مئی ، 2012

کراچی : فائرنگ کے واقعات،سیاسی کارکن سمیت 2 افراد جاں بحق

کراچی ... کراچی میں فائرنگ کے دو واقعات میں سیاسی جماعت کے کارکن سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق کورنگی کے علاقے میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا،پولیس کے مطابق مقتول سیاسی جماعت کا کارکن تھا،اس کے علاوہ راشد مہناس روڈ پر میلینم مال کے قریب فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا،مقتول کی لاش کو پولیس کاروائی کے لئے جناح اسپتال منتقل کیا گیا،پولیس کے مطابق واقعے کی تفتیش کی جارہی ہے،لیکن ابھی تک کوئی اہم پیش رفت نہیں ہوسکی ہے۔

مزید خبریں :