کاروبار
23 جون ، 2015

یورو زون کے وزرائے خزانہ کی میٹنگ حتمی فیصلے کے بغیر ختم

 یورو زون کے وزرائے خزانہ کی میٹنگ  حتمی فیصلے  کے بغیر ختم

لندن........یورو زون کے وزرائے خزانہ کی کمیٹی کے سربراہ کا کہنا ہے کہ یونان کی نئی تجاویز پر کوئی بھی فیصلہ قرض دینے والے ادارے ویک اینڈ پر کریں گے۔ یورو زون کے وزرائے خزانہ کی میٹنگ یونان بارے کسی حتمی فیصلے تک پہنچنے سے قبل ہی ختم ہو گئی۔ اِس میٹنگ میں ایتھنز حکومت کی نئی تجاویز پر غور کیا گیا اور اجلاس کی رائے کو یورو زون کے سربراہان کی میٹنگ میں پیش کیا جائے گا۔ جرمن وزیر خزانہ وولف گانگ شوئبلے کا کہنا ہے کہ ایک اور میٹنگ ختم اور بدستور یونانی تجاویز واضح نہیں ہیں۔ فن لینڈ کے وزیر خزانہ الیگزینڈر اسٹُوب نے ڈیل کے نہ طے ہونے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے اورو اُن کے مطابق معاملات آگے نہیں بڑھ رہے ہیں۔ اسی طرح آئر لینڈ کے وزیر خزانہ مائیکل نونان کا بھی کہنا ہے کہ آج بھی کسی ڈیل تک پہنچنے کا امکان انتہائی معدوم تھا۔ نونان کے مطابق یونان کی نئی تجاویز مبہم ہیں۔

مزید خبریں :