پاکستان
23 جون ، 2015

کے الیکٹرک کی بدانتظامی کیخلاف عدالت میں مقدمہ دائر کریں گے،حافظ نعیم

کے الیکٹرک کی بدانتظامی کیخلاف عدالت میں مقدمہ دائر کریں گے،حافظ نعیم

کراچی.......امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ کے الیکٹرک کی بدانتظامی کے خلاف عدالت میں مقدمہ دائر کریں گے، اس حوالے سے وکلاء سے مشاورت جاری،بجلی نہ ہونے کی سبب گرمی سے عوام کی اموات ہوئی اس کی ساری ذمہ داری کے الیکٹرک پر ہے،کے الیکٹرک کی نجکاری کے معاہدے کو عوام کے سامنے نہیں لایا گیا۔ امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے مزید کہا کہ کے الیکٹرک نے وعدہ کیا تھا کہ وہ اپنی پیداواری صلاحیت میں اضافہ کرکے عوام کو سہولتیں دے گی،عوام سے جو چارجز لیے جارہے ہیں وہ تیل سےبجلی پیدا کرنے کے ہیں، ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی نے کے الیکٹرک کو بیچا، یہ دونوں جماعتیں اس صورت حال کی ذمے دار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہرمیں زندہ افراد تو دورکی بات مردہ لوگوں کے لیے بھی کوئی سہولت نہیں،اسپتالوں میں سیاسی جماعتوں کی اجارا داری ہے، کوئی انتظامات نہیں ہیں۔

مزید خبریں :