25 جون ، 2015
لاہور.....مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ جرائم پیشہ افراد کسی بھی سیاسی جماعت میں ہوں ان کی سرکوبی کرنی چاہئے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ بی بی سی کےانکشافات کا جائزہ لیا جائے، راؤ انوار کےانکشافات واضح تھے، بی بی سی اسٹوری میں ادھر ادھر گھمایا گیا ہے۔رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ ترقی کےلیےجمہوریت کا تسلسل ناگزیر ہے۔بجلی بحران کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ کےخلاف پرامن احتجاج سب کا حق ہے۔