پاکستان
13 مئی ، 2012

پشاور میں مسلسل چوتھے روز بھی دھماکا، 9افراد زخمی

پشاور میں مسلسل چوتھے روز بھی دھماکا، 9افراد زخمی

پشاور …پشاور کی فضائیں آج مسلسل چوتھے روز بھی دھماکوں کی گھن گرج سے گونج اٹھیں۔ رنگ روڈ پر پولیس چوکی کے قریب دھماکے سے ایک بچے سمیت نو افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق پریشر ککر بم رنگ روڈ پر پولیس چوکی کے قریب کھیتوں میں نصب کیا گیا تھا۔ ریموٹ کنٹرول بم کے دھماکے میں چوکی تباہ ہوگئی اور رنگ روڈ سے گذرنے والی گاڑی کو نقصان پہنچا۔ بم ڈسپوزل یونٹ کے مطابق دھماکے میں پانچ سے چھ کلو گرام بارودی مواد استعمال کیا گیا۔ دھماکے کے زخمیوں کو فوری طور پر لیڈی ریڈنگ اسپتال پہنچا دیا گیا جہاں ایک زخمی پولیس اہلکار کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔ زخمیوں میں ایک بچہ اور تین پولیس اہلکار شامل ہیں۔ انسپکٹر جنرل پولیس خیبر پختون خوا اکبر خان ہوتی کا کہنا ہے کہ پولیس ایک بار پھر شدت پسندوں کے نشانے پر ہے لیکن ہم نے پہلے شکست مانی نہ اب مانیں گے۔

مزید خبریں :