پاکستان
13 مئی ، 2012

فیصل آباد :پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو قتل کردیا گیا

فیصل آباد :پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو قتل کردیا گیا

فیصل آباد …فیصل آباد میں پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیااورملزمان فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق نواحی گاوٴں پانچ سو چوراسی گ ب کے رہاشی شوکت علی نے اپنی خالہ زاد سے چار ماہ قبل گھر سے بھاگ کر شادی کی تھی جس پر لڑکی کے بھائی نے انہیں مارنے کی دھمکی دے رکھی تھی۔گزشتہ رات شوکت علی اور اس کی بیوی اپنے گھر میں سورہے تھے کہ لڑکی کے بھائی محمد شوکت نے ساتھیوں کے ساتھ مل اْن کے گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کردی ،جس سے شوکت علی کی بیوی اور وہ ہلاک ہوگئے۔جبکہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعد لاشیں ورثاکے حوالے کردی ہیں اور ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

مزید خبریں :