13 مئی ، 2012
لاہور…مسلم لیگ ہم خیال پنجاب کے صدر عطا مانیکا نے ہمایوں اختر سے ملاقات کے بعداستعفیٰ واپس لے لیا ہے۔مسلم لیگ ہم خیال کے جنرل سیکریٹری ہمایوں اختر کی طرف سے لاہور سے جاری اعلامیے کے مطابق عطا خان مانیکا مسلم لیگ ہم خیال پنجاب کے صدر رہیں گے۔ ہمایوں اخترخان نے کہا ہے کہ عطا خان مانیکا جیسے تجربہ کارسیاستدان پارٹی کیلئے سرمایہ ہیں اور پارٹی آج جس مقام پر کھڑی ہے،اس میں عطا مانیکا کردار اہم ہے۔