دنیا
26 جون ، 2015

امریکا میں پاکستانی نژاد ٹیکسی ڈرائیورنے مقدمہ جیت لیا

امریکا میں پاکستانی نژاد ٹیکسی ڈرائیورنے مقدمہ جیت لیا

نیویارک.......امریکا کی ایک عدالت نے پاکستانی نژاد ٹیکسی ڈرائیور کو اپنی پسند کا لباس پہن کر ٹیکسی چلانے کی اجازت دے دی ۔ پاکستانی نژاد ٹیکسی ڈرائیور راجہ نعیم نے امریکی ریاست میزوری کے شہر سینٹ لوئس کی ایک عدالت میں شہر کے ٹیکسی کیب کمیشن کے یونیفارم کو چیلنج کیا اورمقدمہ دائر کردیا۔ شہرمیں ٹیکسی ڈرائیوروں کے لیے بٹن والی سفید شرٹ اور کالی پتلون پہننا ضروری ہے۔نعیم پاکستانی لباس یعنی شلوار قمیص پہن کر ٹیکسی چلانا چاہتے تھے۔ نعیم کا موقف تھا کہ انہیں کام کے دوران اپنا مذہبی لباس پہننے سے روکا گیا، جو ان کی مذہبی آزادی کی خلاف ورزی ہے۔عدالت نے فیصلہ سنایا کہ کمیشن راجہ نعیم کو وردی پہننے کا پابند نہیں کر سکتا اور وہ اپنی مرضی اور مذہبی آزادی کے مطابق کپڑے پہن سکتے ہیں۔

مزید خبریں :