13 مئی ، 2012
کراچی…جنرل منیجر ریلوے جنید قریشی نے کہا ہے کہ ریلوے میں بدانتظامی بحران کے ذمہ دار ہے۔یہ بات انہوں نے بذریعہ قراقرم ایکسپریس لاہور سے کراچی پہنچنے کے بعد کینٹ اسٹیشن پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہی۔جی ایم ریلوے کا کہنا تھا کہ ریلوے سے کرپشن ختم کرنے کی کوشش کی کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بزنس ٹرین کے واجبات کمپنی دو تین روز میں ادا کردے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ریلوے انتظامیہ کی ترجیح ہے کہ ٹرینوں کو شیڈول کے مطابق چلایا جائے اور عوام کو زیادہ سے زیادہ سفری سہولتیں فراہم کی جائیں۔جی ایم ریلوے جنید قریشی کا کہنا تھا کہ نئی انتظامیہ ریلوے کا خسارہ کم کرنے کیلئے کوشش کررہی ہے۔