13 مئی ، 2012
کراچی…کراچی کے علاقے دھوراجی بہادر آباد میں فائرنگ سے معروف عالم دین مولانا اسلم شیخوپوری سمیت دو افراد جاں بحق اور دو سیکیورٹی گارڈ زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق مولانا اسلم شیخو پوری اپنے ساتھی محمد سفرین اور دو محافظوں کے ساتھ کار میں جارہے تھے۔ دھوراجی بہادر آباد میں نامعلوم افراد نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کردی جس سے چاروں افراد شدید زخمی ہوگئے۔ انہیں طبی امداد کے لئے جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں مولانا اسلم شیخوپوری اور محمد سفرین نیدم توڑ دیا۔ مولانا اسلم شیخوپوری مشہور عالم دین اور گلشن معمار کی مسجد توابین کے پیش امام تھے۔ زخمی وزیر علی اور نجم الدین نجی کمپنی کے سیکیورٹی گارڈز ہیں جن کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔