پاکستان
13 مئی ، 2012

بجلی کا شارٹ فال کم ہو کر 36سو میگاواٹ رہ گی،ترجمان پیپکو

بجلی کا شارٹ فال کم ہو کر 36سو میگاواٹ رہ گی،ترجمان پیپکو

لاہور…پیپکو حکام کا دعویٰ ہے کہ بجلی کا شارٹ فال کم ہو کر 36سو میگاواٹ رہ گیا ہے،دوسری طرف غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔شہروں میں 12،12اوردیہات میں 18گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔جس سے شہریوں کے مسائل میں کمی نہیں آئی۔ پیپکو ترجمان کے مطابق اتوار کے روز بجلی کی پیداوار12500 اور ڈیمانڈ16100میگاواٹ رہی۔جس سے بجلی کاشارٹ فال کم ہو کر 3600میگاواٹ ہوگیا ہے۔بجلی کی ہائیڈل پیداوار4000،تھرمل 1100 اور آئی پی پیز کی پیداوار7400میگاواٹ ہے۔ترجمان کے مطابق کراچی کو670میگاواٹ بجلی فراہم کی جا رہی ہے۔ دوسری طرف بجلی کے شارٹ فال میں کمی کے باوجود غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔لاہور جیسے بڑے شہر میں بھی ہر گھنٹے بعد ایک گھنٹے کیلئے بجلی بند کی جا رہی ہے،راتوں کی لوڈشیڈنگ کے باعث لوگوں کا سونا بھی محال ہو چکا ہے جبکہ کئی علاقوں میں پانی بھی غائب ہے۔

مزید خبریں :