27 جون ، 2015
منٹگمری...........دیکھنے اور سْننے کی صلاحیت سے محروم باصلاحیت سماجی خاتون اور عالمی شہرت یافتہ ماہرِ تعلیم ہیلن کیلر کا 135یومِ پیدائش 27جون کو منایا جا رہا ہے۔ ہیلن کیلر27 جون 1880میں امریکی شہر الابامہ میں پیدا ہوئیں اور صرف ڈیڑھ سال کی عمر میں سخت بیماری کے باعث وہ دیکھنے اور سْننے کی صلاحیت سے محروم ہوگئیں۔ قدرت کی عطا کردہ ان نعمتوں سے محروم ہونے کے باوجود والدین کی جانب سے ناامیدی کے بجائے تعلیم و تربیت اور دیگر معاملات میں بھرپور توجہ کا سلسلہ جاری رہا۔ ہیلن کیلر کی زندگی دنیا بھر میں معذور افراد کے لیے ایک مثال بن گئیں اور ثابت کر دیا کہ دیکھنے اور سننے کی سماعت سے محروم لوگ سماج پر بوجھ نہیں ہوتے، بلکہ وہ بھی معاشرے میں مثبت کردار ادا کرسکتے ہیں۔ ہیلن کیلر اپنی ساری زندگی معذور افراد کے حقوق کے لیے اپنی کوششیں کرتی رہیں، جنہیں کسی صورت نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔ امریکا میں انہوں نے بلائنڈ فاؤنڈیشن قائم کروایا اور جب تک وہ زندہ رہیں، دنیا بھر میں آنکھوں کی سماعت سے محروم افراد کے لیے چلنے والے اداروں کو مستحکم کرنے کے لیے فنڈز فراہم کرتی رہیں۔ ہیلن کیلر 1جون 1968میں ہم سے جدا ہوگئیں، لیکن انسانیت کے لیے کی گئیں خدمات کی وجہ سے وہ آج بھی لوگوں کی دلوں میں زندہ ہیں۔