پاکستان
13 مئی ، 2012

حکومت نے سندھیوں کوبھوک،بدامنی اور مہنگائی دی، نوازشریف

حکومت نے سندھیوں کوبھوک،بدامنی اور مہنگائی دی، نوازشریف

ٹھٹھہ…مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں نوازشریف نے کہا ہے کہ حکومت نے سندھیوں کو بھوک، زیادتی ، بدامنی ، مہنگائی اور لوڈشیڈنگ کے حوالے کردیا گیا ہے حکومت میں آکر سندھیوں کے حالات بدلیں گے۔ٹھٹھہ میں مسلم لیگ ن کے صدر غوث علی شاہ کی قیادت میں ایدھی سینٹر سے پریس کلب تک ’گو گیلانی گو‘ ریلی نکالی گئی ، جس میں ماری میمن اور سلیم ضیاء سمیت دیگررہ نماوٴں نے شرکت کی۔ ریلی سے مسلم لیگ نے کے سربراہ میاں نواز شریف ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھیوں کے حالات بد سے بدتر ہوگئے ہیں۔اب سندھ کے ساتھ مذاق برداشت نہیں کیاجائے گا اور حکومت میں آکر سندھ میں قانون کی حکمرانی بحال کی جائے گی۔نواز شریف نے کہا کہ وہ سندھ کا دورہ اس وقت تک کرتے رہیں گے جب تک تمام لوگ مسلم لیگ ن کے پرچم تلے جمع نہیں ہوجائیں گے۔

مزید خبریں :