پاکستان
13 مئی ، 2012

جلد حکومت مخالف لانگ مارچ کا اعلان کیا جائے گا ، غوث علیشاہ

جلد حکومت مخالف لانگ مارچ کا اعلان کیا جائے گا ، غوث علیشاہ

ٹھٹھہ…مسلم لیگ ن سندھ کے صدر غوث علی شاہ کا کہنا ہے کہ جلد ہی حکومت مخالف لانگ مارچ کا اعلان کیا جائے گا اور وزیر اعظم کو ایسے بھگائیں گے کہ اُنہیں راستہ بھی نہیں ملے گا۔ٹھٹھہ میں گو گیلانی گو ریلی سے خطاب میں غوث علی شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم کو حق نہیں کہ عدالت عظمیٰ کا فیصلہ قبول نہ کریں۔ مسلم لیگ ن عوام کی طاقت سے وزیر اعظم کو فیصلہ قبول کروائیں گی۔ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ماروی میمن کا کہنا تھا کہ ملک میں نااہل،کرپٹ اور غاصب حکومت ہے،ہم ایسی حکومت اور وزیر اعظم کو نہیں مانتے۔ پیپلزپارٹی کو کموں شہید میں مسلم لیگ ن کے شیر سے پریشان ہوکر پریڈ کرنا پڑی۔

مزید خبریں :