27 جون ، 2015
پشاور......امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے مصرکے سابق صدر مرسی اور ان کے ساتھیوں کو سزائے موت سنائے جانے کے خلاف اقوام متحدہ کےسیکرٹری جنرل بان کی مون کے نام خط لکھا ہے، سراج الحق نے خط میں لکھا ہے کہ مصر میں ایک سال میں 41 ہزار افراد جیلوں میں جا چکے ہیں،سابق صدر مرسی کیخلاف انتقامی کارروائی انصاف و قانون کے خلاف ہے ، سراج الحق نے اپنے خط میں بان کی مون سے اپیل کی ہے کہ اقوام متحدہ مصر میں عدالت کی جانب سے دی گئی سزائوں پر عمل درآمد رکوائے۔