پاکستان
13 مئی ، 2012

پی ٹی آئی تحریک آزادی دوم کا آغاز کررہی ہے، ابرار الحق

پی ٹی آئی تحریک آزادی دوم کا آغاز کررہی ہے، ابرار الحق

تحریک انصاف یوتھ ونگ کے صدر ابرار الحق کا کہنا ہے کہ وہ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کے صاحبزادے ایم این اے حمزہ شہباز کو بھی تحریکِ انصاف یوتھ ونگ میں شمولیت کی دعوت دیتے ہیں، پاکستان تحریک انصاف تحریک آزادی دوم کا آغاز کررہی ہے۔ لاہورمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ابرار الحق نے کہا کہ موروثی سیاست سے اکتائے نوجوان تحریکِ انصاف میں شامل ہو جائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف بھوک، کرپشن، رشوت، بیروزگاری اور خوف سے آزادی کیلئے تحریک آزادی دوم کا آغاز کر رہی ہے اور یوتھ ونگ کے نوجوانوں کو ہرشعبے میں دھاندلی روکنے کیلئے تیار کر رہی ہے۔ ابرار الحق نے کہا کہ نوجوانوں کو آگے لایا جا رہا ہے اور ان سے پارٹی کے ہر پالیسی میٹر پر مشاورت کی جا رہی ہے۔

مزید خبریں :