پاکستان
13 مئی ، 2012

لاہور: فراہمی و نکاسی آب اور سالڈ ویسٹ چارجز میں اضافے کی تجویز مسترد

لاہور: فراہمی و نکاسی آب اور سالڈ ویسٹ چارجز میں اضافے کی تجویز مسترد

لاہور … پنجاب کے وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے فراہمی اور نکاسی آب اور سالڈ ویسٹ کے چارجز میں اضافے کی تجویز مسترد کردی ہے اور کہا ہے کہ آئندہ بجٹ میں مفت ادویات کی مد میں مزید اضافہ کیا جائے گا۔ لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب کی صدارت میں بجٹ 2012-13 ء کی تیاری کے سلسلے میں اجلاس ہوا۔ شہباز شریف نے کہا کہ آئندہ بجٹ فلاحی ہوگا، جس میں غریب آدمی پر بوجھ نہیں ڈالا جائے گا تاہم ٹیکسوں کی وصولی کا نظام مزید بہتر اور موٴثر بنایا جائے گا۔ شہباز شریف نے کہا کہ مالیاتی ڈسپلن، شفافیت اور اچھی طرزِ حکومت کے ذریعے حاصل ہونیوالے وسائل عوامی بھلائی پر خرچ کر رہے ہیں۔ انہوں نے اس موقع پر بجٹ تجاویز کو حتمی شکل دینے کیلئے ذیلی کمیٹی بھی تشکیل دی۔

مزید خبریں :