پاکستان
13 مئی ، 2012

معروف عالم دین اسلم شیخوپوری کے قتل پر سیاسی و مذہبی رہنماوٴں کی مذمت

معروف عالم دین اسلم شیخوپوری کے قتل پر سیاسی و مذہبی رہنماوٴں کی مذمت

اسلام آباد … معروف عالم دین محمد اسلم شیخوپوری کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے سیاسی و مذہبی رہنماوٴں نے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔ جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے مولانا اسلم شیخو پوری اور ان کے ساتھی سفرین کے بہیمانہ قتل کی مذمت کرتے ہوئے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر شاہی سید نے کہا کہ مولانا اسلم شیخوپوری اور ان کے ساتھی مولانا سفرین کی ٹارگٹ کلنگ شہر میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو سبوتاژ کرنے کی گھناوٴنی سازش ہے۔ انہوں نے کہاکہ عوامی نیشنل پارٹی سندھ مولانا اسلم شیخوپوری کے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کرتی ہے،شاہی سید نے زخمی محافظوں کی فوری صحت یابی کیلئے دعا کی ۔

مزید خبریں :