پاکستان
13 مئی ، 2012

سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد کا 20 مئی کو لاہور میں جلسے کا اعلان

سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد کا 20 مئی کو لاہور میں جلسے کا اعلان

راولپنڈی … عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے 20 مئی کو لاہور میں جلسے کا اعلان کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ جمہوریت کو جمہوری قوتوں سے شدید خطرہ ہے یہ پہلا موقع ہے کہ لیڈر شپ عوام کو مایوس کر رہی ہے۔ تحریک انصاف کے رہنما نعیم گھمن کی عوامی مسلم لیگ میں شمولیت کے موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ عوام کو قیادت پر یقین نہیں رہا کیونکہ لیڈر شپ نے کوئی مسئلہ حل نہیں کیا، توانائی کا بحران صرف 90 دن میں حل ہو سکتا ہے، اگر آئی پی پیز کو پیسے دے دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ میں جس افسر کی تعریف ہو اسے کھڈے لائن اور جس کی سرزنش ہو اسے ترقی دے دی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں پلاٹوں کی الاٹمنٹ کا بہت بڑا اسکینڈل سامنے آنے والا ہے۔

مزید خبریں :