28 جون ، 2015
اینٹورپ .......ہاکی ورلڈ لیگ میں ٹیم پاکستان اپنا آخری گروپ میچ آج فرانس کے خلاف کھیل رہی ہے،اینٹورپ میں جاری ایونٹ میں گرین شرٹس نے اب تک تین میں سے ایک میچ جیتا ہے۔ٹٰیم پاکستان کو آسٹریلیا سے شکست ہوئی جبکہ بھارت اور پاکستان کا مقابلہ دو دو گول سے برابر رہا،پاکستان اور فرانس کے درمیان ہونے والا میچ گروپ میں ٹیموں کی پوزیشن واضح کرے گا۔ویسے دونوں ہی ٹیمیں کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کر چکی ہیں۔آج ہی بھارت کی ٹیم بھی اپنا آخری گروپ میچ آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گی۔