پاکستان
13 مئی ، 2012

لاہور:گرین ٹاوٴن میں شہریوں کابجلی کی لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاج

لاہور:گرین ٹاوٴن میں شہریوں کابجلی کی لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاج

لاہور … لاہور کے علاقے گرین ٹاوٴن میں شہریوں نے بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرے کی قیادت مسلم لیگ ن کے رکنِ قومی اسمبلی نصیر بھٹہ نے کی۔ لاہور میں اتوار کے روز بھی لوڈشیڈنگ کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری رہا، گرین ٹاوٴن کے علاقے میں مظاہرے کی قیادت مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی نصیر بھٹہ نے کی، مظاہرین نے احتجاج کرتے ہوئے ٹائروں کو آگ لگا دی اور باگڑیاں چوک میں ٹریفک بلاک کر دیا۔ مظاہرین نے وفاقی حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

مزید خبریں :