پاکستان
13 مئی ، 2012

قوم کو مجبور نہ کیا جائے کہ اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرلے، فضل الرحمان

قوم کو مجبور نہ کیا جائے کہ اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرلے، فضل الرحمان

لاہور … جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھنا ہو گا قوم کو مجبور نہ کیا جائے کہ وہ قیادت کو نظر انداز کر کے اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کر لے۔ ایوان اقبال لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ قوم کو ہمیشہ خوف اور دباوٴ میں رکھ کر بلیک میل کیا گیا، سیاست دانوں کا فرض ہے کہ وہ امید کی سیاست کریں خوف کی نہیں۔ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ 64 سال میں پاکستان کو فلاحی ریاست بنانے کے بجائے جنگجو اور غیر محفوظ ریاست بنا دیا گیا، امریکا اس لئے بلیک میل کر رہا ہے کہ گزشتہ 10 سالوں میں ملک کی کوئی خارجہ پالیسی ہی نہیں رہی، امریکا کی جانب سے دباوٴ اس وقت آیا جب بجٹ سر پر ہے اور وزیراعظم متنازع ہوگیا۔ ان کا کہنا ہے کہ ملک کا مستقبل اداروں کے تابع کرنے پر امریکا بپھر گیا ہے۔

مزید خبریں :