کاروبار
28 جون ، 2015

رمضان میں پشاور میں مہنگائی کا بے لگام گھوڑا رکنے کا نام ہی نہیں لے رہا

رمضان میں پشاور میں مہنگائی کا بے لگام گھوڑا رکنے کا نام ہی نہیں لے رہا

پشاور........رمضان المبارک میں پشاور میں مہنگائی کا بے لگام گھوڑا رکنے کا نام ہی نہیں لے رہا، دوسری جانب مہنگائی پر قابو پانے کے لیے کوئی عملی اقدامات نظر نہیں آرہےجس کے باعث اشیاء خوردونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں۔پشاور میں رمضان المبارک کے دوران اشیائے خوردونوش کی قیمتیں بدستور عام آدمی کی قوت خرید سے باہر ہیں، پھلوں کی قیمتوں میں بےپناہ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ سیب کی قیمت 200 روپے فی کلو کے درمیان گردش کررہی ہے۔اسی طرح آم کھانا بھی عام روزہ داروں کے لئے خواب بن کر رہ گیا ہے۔

مزید خبریں :