کاروبار
28 جون ، 2015

آئی ایم ایف کے50 کروڑ ڈالرز دو روز میں پاکستان پہنچ جائیں گے

آئی ایم ایف کے50 کروڑ ڈالرز دو روز میں پاکستان پہنچ جائیں گے

کراچی.........ساتویں جائزے کے بعد آئی ایم ایف قرضے کی اگلی قسط تیس جون کو پاکستان کے اکاؤنٹ میں منتقل ہو جائے گی جس سے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر اٹھارہ ارب ستر کروڑ ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ جائیں گے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ذرائع نے جیو نیوز کو بتایا کہ اس وقت پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر اٹھارہ ارب بیس کروڑ ڈالر کی بلند ترین سطح پر ہیں۔ گزشتہ ہفتے ورلڈ بینک کی طرف سے پاکستان کو ستر کروڑ چھ لاکھ ڈالر کا قرضہ دیا تھا جس سے زرمبادلہ ذخائر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے تھے۔ اب آئی ایم ایف کی طرف سے پچاس کروڑ ڈالر قرضے کی قسط ملنے کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر اٹھارہ ارب ستر کروڑ ڈالر ہو جائیں گے۔

مزید خبریں :