13 مئی ، 2012
جے پور … انڈین پریمیئر لیگ 5 میں اجیت چندیلا کی ہیٹ ٹرک کے باعث راجستھان رائلز نے پونے واریئرز کو 45 رنز سے ہرا دیا۔ سوائی مان سنگھ اسٹیڈیم جے پور میں پہلے کھیلتے ہوئے راجستھان رائلز نے 4 وکٹ پر 170 رنز اسکور کئے۔ اجنکا رہانے نے 61 اور شین واٹسن نے 58 رنز بنائے، پونے واریئرز کے اشیش نہرا نے 21 رنز دے کر 3 وکٹیں لیں۔ جواب میں اجیت چندیلا نے ابتداء میں ہیٹ ٹرک کرکے پونے واریئرز کو بیک فٹ پر پہنچا دیا۔ انہوں نے گنگولی، جیسی رائیڈر اور روبن اتھاپا کو ٹھکانے لگا کر اپنی ٹیم کی جیت یقینی بنادی۔ پونے واریئرز 9 وکٹ پر 125 رنز بناسکی، اسٹیو اسمتھ نے 37 رنز بنائے۔ مین آف دی میچ چندیلا نے صرف 13 رنز دے کر 4، شین واٹسن اور یوہان بوتھا نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔