29 جون ، 2015
بیجنگ.........بیجنگ میں چین کی سربراہی میں قائم ہونے والے ایشیا انفراسٹرکچرانویسٹمنٹ بینک کے معاہدے پر ارکان ملکوں کے ستاون میں سے پچاس ملکوں نے دستخط کر دیئے ۔پاکستان کی نمایندگی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کی۔ بیجنگ کے گریٹ ہال آف دی پیوپل میں ہونے والی تقریب میں چین سمیت 57 ممالک کے نمائندے شریک ہوئے ۔معاہدے پر دستخط کے بعد چینی صدر ژی جن پنگ نے تمام ملکوں کے وفد سے بھی ملاقات کی ،اور رکن ملکوں کے وفد کے ساتھ گروپ فوٹو بھی کھینچوائی۔چینی صدر نے اسے ایک تاریخی اقدام قرار دیا،ڈنمارک،کویت،ملائیشیا،فلپائن،ہالینڈ،تھائی لینڈ اور جنوبی افریقہ نے ابھی معاہدے پر دستخط نہیں کئے، یہ بینک 100 ارب ڈالر کے سرمائے سے کام شروع کرے گا جس میں سے 30 ارب ڈالر چین فراہم کرے گا۔