29 جون ، 2015
پٹنہ .......بھارت کی ریاست بہار میں نجی اسکول کے دوطلبہ کی لاشیں قریبی دریا سے ملنے کے بعد طلبہ کے اہل خانہ اور مشتعل افراد نے اسکول کے ڈائریکٹر کو تشدد کرکے مارڈالا، واقعہ پٹنہ میں پیش آیا ۔ دریا سے دو طلبہ کی لاشیں ملنے کے بعد مشتعل افراد نے اسکول کے ڈائریکٹر پر تشدد کیا۔ انہیں طبی امداد کیلئے اسپتال لے جایا گیا ، جہاں ان کی موت واقع ہو گئی۔اسکول ڈائریکٹر کی بیٹی کا کہنا ہے کہ موقع پر موجود پولیس نے اس کے باپ کو بچانے کیلیے کچھ نہیں کیا ۔ مشتعل مظاہر ین نے اسکول میں آکر توڑ پھوڑ کی۔ دو کلاسوں کو آگ لگا دی اور پولیس اہلکاروں پر پتھر بھی پھینکے۔