کاروبار
29 جون ، 2015

یکم جولائی سے پٹرول پر 4 روپے 26 پیسے فی لیٹراضافے کی تجویز

یکم جولائی سے پٹرول پر 4 روپے 26 پیسے فی لیٹراضافے کی تجویز

اسلام آباد .....یکم جولائی سے پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 26 پیسے فی لیٹر اضافےاور ڈیزل کی قیمت میں 60 پیسے کمی کی تجویزسے متعلق سمری وزارت پٹرولیم کو بھجوادی گئی ہے۔سمری میں تجویز دی گئی ہے کہ یکم جولائی سے پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 26 پیسے،مٹی کے تیل کی قیمت میں 67پیسے اور ہائی اوکٹین کی قیمت میں7روپے 30پیسے فی لیٹر اضافہ کیا جائےجبکہ ڈیزل کی قیمت میں 60پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں8پیسے فی لیٹر کمی کی جائے۔پٹرولیم مصنوعات میں اضافے و کمی سے متعلق سمری وزارت پٹرولیم کو بھجوادی گئی ہے۔

مزید خبریں :