دنیا
13 مئی ، 2012

فرانس میں ماٹین اوبری کو وزیر اعظم بنائے جانے کا امکان

فرانس میں ماٹین اوبری کو وزیر اعظم بنائے جانے کا امکان

پیرس …فرانس میں صدارتی انتخابات میں فرانکو اولاند کی کامیابی کے بعد یہ خبریں گردش کررہی ہیں کہ ماٹین اوبری کو وزیر اعظم نامزد کیا جائے گا۔ صدر نکولس سرکوزی کو شکست دینے کے بعد فرانکو اولاند کی نئی کابینہ کی تشکیل کے معاملات زیر بحث ہیں۔کہا جارہا ہے کہ 15 مئی کو اولاند کے بحیثیت صدر حلف اٹھانے کے بعد ماٹین اوبری کو وزیر اعظم نامزد کیا جائے گا۔اکسٹھ سالہ ماٹین اوبری سوشلسٹ پارٹی کی صدر ہیں اور گذشتہ سوشلسٹ دور حکومت میں سوشل افیئر ز کی وزیر بھی رہی ہیں۔

مزید خبریں :