30 جون ، 2015
واشنگٹن.......واشنگٹن کے جنگلات میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ خوفناک آگ سے 23 گھراور 3 کمرشل عمارتیں تباہ ہوگئیں ۔ واشنگٹن کے جنگلات میں لگی آگ سے 3 ہزار ایکڑ اراضی جل کر راکھ ہوگئی جبکہ 23 گھر اور3 کمرشل عمارتیں بھی تباہ ہوگئیں۔ فائرفائٹرزکا عملہ اورحکام آگ بُجھانے کی کوششوں میں مصروف ہیں ۔ اس سے قبل الاسکا میں 60 مختلف مقامات پر لگنے والی آگ سے ساڑھے 6لاکھ ایکڑ اراضی متاثر ہوئی ہے۔