30 جون ، 2015
ویانا .......ایران کے متنازع جوہری پروگرام پر6 عالمی طاقتوں کے ساتھ سمجھوتے کی ڈیڈ لائن آپہنچی ۔آج آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں سلامتی کونسل کے 5 مستقل ارکان اورجرمنی کے ساتھ ایران کے مذاکرا ت کا فائنل راؤنڈ ہوگا۔ تہران میں مشاورت کے بعد واپس ویانا پہنچنے پرجواد ظریف نے امید ظاہر کی ہے کہ مغربی ممالک سمجھتے ہیں کہ ایک متوازن اور باوقار معاہدہ ہی دیرپا ہوگا، بصورت دیگر ایرانی عوام اسے تسلیم کرنے سے انکار کردینگے۔20 ماہ سے جاری مذاکراتی عمل کا مقصدایسے معاہدے تک پہنچنا ہے، جس سے ایران حساس جوہری سرگرمیاں ترک کردیگا اور جواب میں تہران پرسے عالمی پابندیاں اُٹھالی جائیں گی۔