پاکستان
30 جون ، 2015

صوبائی وزیر داخلہ کا بیان قابل مذمت ہے، ایم کیوایم کوئٹہ زون

صوبائی وزیر داخلہ کا بیان قابل مذمت ہے، ایم کیوایم کوئٹہ زون

کوئٹہ...........ایم کیوایم کوئٹہ زون نے وزیر داخلہ بلوچستان کے بیان کو قابل مذمت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سرفراز بگٹی نے اپنا سیاسی قدبڑھانے کے لیے محب وطن جماعت کے خلاف منفی بیان دیا۔ ایک بیان میں ایم کیو ایم کوئٹہ زون نے کہا کہ سرفرازبگٹی اپنا سابق کیرئیراورسیاسی حیثیت عوام کو بتائیں کیونکہ ان جیسے شخص کی سیاسی حیثیت انھیں اس بات کی اجازت نہیں دیتی کہ وہ ایم کیوایم جیسی بڑی محب وطن جماعت کے خلاف بیان جاری کریں، ایم کیو ایم پرپابندی کی خواہش رکھنے والے عناصرجان لیں کہ جن لوگوں نے پاکستان بنایا تھا، وہی اس کا تحفظ کریں گے۔

مزید خبریں :