30 جون ، 2015
لاہور..........جماعتِ اسلامی کےامیر سینیٹرسراج الحق کا کہناہے کہ موجودہ حکمرانوں نے ملک کو کرپشن زدہ کر دیا، اقتدار پر قابض طبقہ ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہا ہے۔ لاہورمیں جماعتِ اسلامی ماڈل ٹائون کےذمے داروں سےگفتگو کرتےہوئے سینیٹر سراج الحق کاکہنا تھا کہ عوام کو حکومتی کرپشن کا صحیح اندازہ ہوجائے تو ایسے حکمرانوں کو ایک دن کے لیےبھی برداشت نہ کریں ۔ انہوں نےکہاکہ حکمرانوں نے سیاست کو دولت کا کھیل بنا کر رکھ دیا،قانون امیروں کے لیےموم کی ناک جبکہ غریبوں کے لیے لوہے کے چنے بن جا تا ہےتاہم جماعت اسلامی عام آدمی کو اقتدار میں پہنچانے کی جدوجہد کر رہی ہے۔