انٹرٹینمنٹ
30 جون ، 2015

فلم "فینٹاسٹک فور"کانیا ٹریلر جاری ،7اگست سے نمائش ہوگی

فلم

نیویارک......مارویل کامکس کے سپر ہیرو کرداروں پر مبنی فلم "فینٹاسٹک فور"کانیا ٹریلر جاری کردیا گیامارویل کامکس کے چاہنے والوں کیلئے خوشخبری یہ ہے کہ سپر ہیرو کرداروں پر مبنی امریکن فلم فینٹاسٹک فور کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔جوش ٹرینک کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایسے سپر ہیروز کے گرد گھومتی ہے جو اپنی طاقت اور صلاحیتوں میں اضافہ کرنے کیلئے دوسری دنیاکا رخ کرتے ہیں تاکہ زمین کودشمنوں سے محفوظ رکھا جائے۔فلم میں اپنی اداکاری کو جوہر دکھانے والوں میں مائلس ٹیلر،کیٹ مارا،مائیکل بی جارڈن،جیمی بیل،ٹوبی کیبل،ریگ ای کیتھی اور ٹم بلیک سمیت دیگر فنکار شامل ہیں۔ایکس مین ڈیز آف فیوچر پاسٹ کے پروڈیوسر سیمن کین برگ کی پروڈکشن میں بننے والی یہ فلم 20thسنچری فاکس کے بینر تلے 7اگست کو سینما گھروں کی زینب بنے گی۔

مزید خبریں :