پاکستان
30 جون ، 2015

موسمی تبدیلیوں کےاسباب جاننے، ان کےاثرات سےنمٹنےکیلئےکمیٹی تشکیل

موسمی تبدیلیوں کےاسباب جاننے، ان کےاثرات سےنمٹنےکیلئےکمیٹی تشکیل

کراچی.........گرمی کی شدیدلہر تباہی لائی ہےتوسردیوں کی لہربھی کراچی کے شہریوں کےلیےجان لیواثابت ہوسکتی ہے۔موسمیاتی تبدیلیوں کےاسباب جاننے اورمستقبل میں ان کےاثرات سےنمٹنےکےلیےوزارت موسمیات نےایک کمیٹی تشکیل دی ہے ۔ بحیرہ عرب میں ہوا کے کم دبائو سے سمندری ہوائیں رک گئیں اور کراچی کا درجہ حرارت 45 ڈگری سنٹی گریڈ تک جاپہنچا، 1200 سےزائدافرادجان سے گئے اورسیکڑوں زیرعلاج ہیں۔ کراچی میں خصوصاً اور پورے ملک میں عمومی طور پر گرمی کی لہر کے اسباب جاننے اور مستقبل میں ایسی موسمی صورت حال سے نمٹنے کے لیے وفاقی وزارت موسمیاتی تبدیلی نے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے ۔ ماہرین کاکہنا ہے کہ کراچی میں شدید گرمی کی لہر نے ثابت کردیا کہ عالمی موسمی تبدیلیوں کے اثرات اس خطے میں بھی واضح ہونا شروع ہوگئے ہیں۔

مزید خبریں :