پاکستان
01 جولائی ، 2015

وزیراعظم نوازشریف مختصر دورے پر آج کراچی پہنچیں گے

وزیراعظم نوازشریف مختصر دورے پر آج کراچی پہنچیں گے

کراچی ......وزیراعظم نواز شریف مختصر دورے پر آج کراچی پہنچیں گے، جہاں وہ امن و امان کی صورتحال سمیت اہم امور پر اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرینگے۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف کو کراچی میں امن و امان کی صورتحال ،کے الیکٹرک کے امور، پانی کے بحران اور ہیٹ اسٹروک سے ہلاکتوں پر بریفنگ دی جائیگی۔ وزیراعظم کا ہیٹ اسٹروک سے متاثرہ افراد کی عیادت کیلئے اسپتال کے دورے کا بھی امکان ہے ۔ وزیراعظم سے وزیراعلیٰ اور گورنر سندھ کی ون آن ون ملاقات بھی ہوگی۔

مزید خبریں :