دنیا
01 جولائی ، 2015

برطانیہ میں آج درجہ حرات36 ڈگری سینٹی گریڈہونےکا امکان

برطانیہ میں آج درجہ حرات36 ڈگری سینٹی گریڈہونےکا امکان

لندن .......لندن میں آج گرمی کا 9 سال ریکارڈ ٹوٹنے اور درجہ حرارت 36 ڈگری تک پہنچنے کا امکان ہے۔لندن میں کل معمول سے زیادہ گرمی پڑی اور درجہ حرارت 30اعشاریہ4 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ۔گرمی کی وجہ سے کئی ٹرینیں منسوخ اور کئی تاخیر کا شکار ہوئیں۔ دستیاب ٹرینوں میں بھی بہت رش تھا جس کی وجہ سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا رہا۔ بسوں اور ٹرینوں میں سفر کرنے والوں نے شدید گرمی کی شکایت کی۔ ٹرین میں سفر کے دوران گرمی اور حبس سے ایک شخص بے ہوش ہوگیا، جسے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ برطانوی محکمہ موسمیات نے آج گرمی کا 9 سالہ ریکارڈ ٹوٹنے کی پیشگوئی کی ہے اور کہا ہے کہ درجہ حرارت 36 ڈگری تک پہنچ سکتا ہے۔ برطانوی حکام نے شہریوں کو شدید گرمی میں احتیاط کرنے کی ہدایت کی ہے۔دوسری جانب یورپ کے دیگر ملکوں اسپین، فرانس، جرمنی اور پرتگال میں بھی گرمی کی لہر جاری ہے۔ اسپین کے شہر قرطبہ میں منگل کو درجہ حرارت 47 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

مزید خبریں :