پاکستان
01 جولائی ، 2015

کراچی میں آج رات بوندا باندی کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

کراچی میں  آج رات بوندا باندی کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

کراچی.......محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج کراچی کا موسم خاصا خوشگوار رہنے کے ساتھ رات میں بوندا باندی کا بھی امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج کراچی میں درجہ حرارت 33 ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ یہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک بھی جاسکتا ہے۔ محکمہ موسمیات نے یہ خوشخبری بھی سنائی کہ آج شہر میں تیز سمندری ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے اور کئی مقامات پر مطلع بھی ابر آلود رہے گا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب بھی 59 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :