کاروبار
01 جولائی ، 2015

قومی مالیاتی ایوارڈ کمیشن میں تاحکم ثانی توسیع

قومی مالیاتی ایوارڈ کمیشن میں تاحکم ثانی توسیع

اسلام آباد .....حکومت نے قومی مالیاتی ایوارڈ کمیشن میں تاحکم ثانی توسیع کردی ہے جبکہ صدارتی آرڈیننس کے ذریعے بلوچستان کو ملنے والی خصوصی گرانٹ کوبھی تاحکم ثانی تحفظ دیا گیا ہے ۔سیکرٹری خزانہ ڈاکٹر وقار مسعود نے جیونیوز کو بتایا کہ قومی مالیاتی کمیشن ایوارڈ پر اتفاق رائے ہونے تک آرڈیننس نافذ العمل ہوگا۔ ساتویں قومی مالیاتی ایوارڈ کے موقع پر بلوچستان کے حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے این ایف سی ایوارڈ کے ساتھ خصوصی گرانٹ بھی دی گئی تھی،جو اگلے ایوارڈ پر اتفاق رائے ہونے تک بلوچستان کو ملتی رہیگی اورآج سے شروع ہونے والے مالی سال میں صوبوں کو وسائل کی تقسیم ساتویں قومی مالیاتی کمیشن ایوارڈ کے تحت ہی ہوگی ۔

مزید خبریں :